کرینہ کپور نے بنا میک اپ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو لوگ ان کے پیچھے ہی پڑگئے

کرینہ کپور نے بنا میک اپ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو لوگ ان کے پیچھے ہی ...
کرینہ کپور نے بنا میک اپ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو لوگ ان کے پیچھے ہی پڑگئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کی ٹرولنگ کوئی نئی بات نہیں۔ اب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ٹرولرز کے نشانے پر ہیں، جنہوں نے اپنی ایک بغیر میک اپ تصویر پوسٹ کی اور لوگ ان کے پیچھے پڑ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سیلفی میں کرینہ کپور نے اپنا اصلی چہرہ لوگوں کو دکھایا اور اپنے چہرے کی خامیوں کو میک اپ کے پیچھے چھپانے کی کوشش نہیں کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی ٹرولرز کو بری لگی اور انہوں نے کرینہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ایک شخص نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اسے کچھ گلوکوز دو۔“ دیوندر کمار نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”آنٹی بہت اچھی لگ رہی ہے۔“سلمیٰ خالد نامی لڑکی نے ایک لفظ ’ڈھانچہ‘ لکھ کر ہی اپنی بڑھاس نکال لی۔ مہیرا کور نامی لڑکی نے لکھا کہ ”اب یہ بوڑھی ہو رہی ہے۔“ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ”اصلی جلد۔۔ یہ بوڑھی لگ رہی ہے۔“ کارنیکا سنگھ نے کہا کہ ”بغیر میک اپ کے یہ اپنی عمر سے بڑی لگ رہی ہے۔“ابھی چند دن قبل ہی ٹرولرز نے اداکارہ مونی رائے کو پلاسٹک سرجری کروانے پر ہدف تنقید بنایا تھا۔ اب کرینہ کو اپنا اصلی چہرہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سچ ہی کہتے ہیں، دنیا کسی کَل چین نہیں لینے دیتی۔

مزید : تفریح