پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ایسی پچ تیار کر لی گئی کہ سرفراز الیون کے میچ سے پہلے ہی ہو ش اڑ جائیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ایسی پچ تیار کر لی گئی کہ سرفراز الیون کے ...
پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ایسی پچ تیار کر لی گئی کہ سرفراز الیون کے میچ سے پہلے ہی ہو ش اڑ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ ورلڈ 2019کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے باو¿نسی وکٹ تیار کر لی گئی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے آج قومی کرکٹ ٹیم نے خوشگوار موسم میں تین گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز بھی کیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔اگر میچ کے روز تک پچ پر گھاس برقرار رہی تو پاکستانی ٹیم ایک اضافی فاسٹ باولر کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نیٹس پر بھرپور محنت کرتے دکھائی دیئے۔شاہین آفریدی اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے تاہم وہ ورلڈ کپ کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید :

کھیل -