ملک احمد خان نے چیئر مین نیب کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ملک احمد خان نے چیئر مین نیب کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
ملک احمد خان نے چیئر مین نیب کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب بتا کرگئے ہوئے ہیں کہ گرفتاریاں ہونگی ، یہ بات تو سب کو پتہ ہے کہ گرفتاریاں ہونگی ، حکومت اس وقت نیب کے سہارے کھڑی ہوئی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ چیئر مین نیب بتا کرگئے ہوئے ہیں کہ گرفتاریاں ہونگی ، یہ بات تو سب کو پتہ ہے کہ گرفتاریاں ہونگی ، حکومت اس وقت نیب کے سہارے کھڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے ساری پچھلی صورت حال بھی بیان کی ہوئی ہے اور جو کچھ مستقبل میں ان کی جانب سے کیا جانا ہے ، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے ممبرز کے پروڈکشن آرڈر ہونا چاہئے ، اگر کسی اور کیلئے بھی پروڈکشن آرڈر ہوسکتے ہیں تو پھر ان کے بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پی ٹی ایم کے ارکان کیلئے اس لئے بات نہیں کی کہ جب آصف زرداری کو گرفتارکرلیا گیاتو دیگر معاملات پر بات نہ ہوسکی۔

مزید : قومی