آصف زرداری کو کس ادارے کی وجہ سے اب تک ریلیف ملا ہوا تھا؟ تحریک انصاف نے وضاحت کردی

آصف زرداری کو کس ادارے کی وجہ سے اب تک ریلیف ملا ہوا تھا؟ تحریک انصاف نے وضاحت ...
آصف زرداری کو کس ادارے کی وجہ سے اب تک ریلیف ملا ہوا تھا؟ تحریک انصاف نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف علی نواز اعوان نے کہا کہ آصف زرداری کو پانچ مرتبہ عبوری بیل مل چکی ہے تھی ، عدالتوں کی وجہ سے ان کوریلیف بھی ملاہے اور ان عدالتوں کی وجہ سے یہ اندر بھی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ آصف زرداری کو پانچ مرتبہ عبوری بیل مل چکی ہے تھی ،ان عدالتوں کی وجہ سے ان کوریلیف بھی ملاہے اور ان عدالتوں کی وجہ سے یہ اندر بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججوں سے مسئلہ ہو تو آئین خطرے میں پڑجاتا ہے ، ہم سے بات کی جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے اور اگر مولویوں سے پوچھا جائے تو اسلام خطرے میں پڑ جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بات تب ہی بنے گی جب سب سے پوچھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف زرداری کے حوالے سے جو تقاریر کیا کرتے تھے ، اس سے تو اب شہباز شریف کوخوش ہونا چاہئے تھا ۔

مزید :

قومی -