ایمان کی دولت ہی سب سے بڑی دولت ہے، آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کے ارکان سے گفتگو

ایمان کی دولت ہی سب سے بڑی دولت ہے، آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کے ارکان سے ...
ایمان کی دولت ہی سب سے بڑی دولت ہے، آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کے ارکان سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیکل بورڈ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان کی دولت ہی سب سے بڑی دولت ہے۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے خود کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے ارکان سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور دوائیاں بھی لے رہے ہیں ، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں سچے جذبے سے ملک کی خدمت کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کی دولت ہی سب سے بڑی دولت ہے اللہ سے نیک اعمال اور ایمان کی دولت کی دعا کیا کریں۔
نیب نے پولی کلینک ہسپتال کو آصف زرداری کا طبی معائنہ کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔ہسپتال انتظامیہ نے نیب کی درخواست پر تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس میں ڈاکٹر آصف عرفان، ڈاکٹر حامد اقبال اور ڈاکٹرامتیازحسن شامل تھے۔ میڈیکل بورڈ کے ارکان نے نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کا تقریباً 2 گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور انہیں فٹ قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کے دوسرے طبی معائنے کی تجویز بھی دی ہے اور ان کی ادویات بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست میں انتہائی آرام دہ کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں بیڈ، صوفہ ، اٹیچ باتھ روم سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ سابق صدر اپنی ادویات بھی ساتھ لے کر آئے ہیں۔