آصف علی زرداری کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟مولانا فضل الرحمان نے حیران کن جواب دے دیا

آصف علی زرداری کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟مولانا فضل الرحمان نے حیران کن جواب دے ...
آصف علی زرداری کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟مولانا فضل الرحمان نے حیران کن جواب دے دیا

  

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب مشرف کے زمانے میں سیاسی انتقام کے لیے قائم کیا گیا، ایسی پارٹی سے حکومت کرائی جارہی ہے جنہوں نے اپنے صوبے میں نیب کے دفتر کو بند کردیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو ایسے موقع پر گرفتار کرنا کہ جب بجٹ اجلاس پیش ہونے جارہا ہے حکومت کی جانب سے ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اداروں کے سہارے لے کر ملک پر آمریت مسلط کی گئی، جون کے آخر میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تحریک اور حکومت کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -