احسن اقبال نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

احسن اقبال نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا
احسن اقبال نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ وزراءکے بیانات سے لگتاہے کہ حکومت اپوزیشن پر دباﺅ ڈال رہی ہے ،کس نے کب پکڑے جاناہے ، پیشگوئیاں وزرا کرتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ وزراءکے بیانات سے لگتاہے کہ حکومت اپوزیشن پر دباﺅ ڈال رہی ہے ،آصف زرداری ہر پیشی پر پیش ہوتے رہے ہیں، حکومت کو غلطیوں سے سیکھنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مفاہمت کا راستہ اپنایا تھا ، احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہئے ، کس نے کب پکڑے جاناہے ، پیشگوئیاں وزراءکرتے ہیں،حکومتی پالیسیاں ملکی معیشت کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 7سو ارب روپے نئے ٹیکس لگادیئے تو غریب مارا جائیگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اناڑیوں نے ملک کا برا حال کردیاہے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

مزید :

قومی -