”پیپلز پارٹی یہ بات طے کرکے آئی تھی کہ۔۔۔“، فواد چودھری نے بلاول کے بات نہ کرنے کا الزام اپوزیشن پر دھر دیا

”پیپلز پارٹی یہ بات طے کرکے آئی تھی کہ۔۔۔“، فواد چودھری نے بلاول کے بات نہ ...
”پیپلز پارٹی یہ بات طے کرکے آئی تھی کہ۔۔۔“، فواد چودھری نے بلاول کے بات نہ کرنے کا الزام اپوزیشن پر دھر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ بلاول کو بھی ایوان میں بات کرنی چاہئے تھی لیکن پیپلزپارٹی یہ طے کرکے آئی تھی کہ ایوان کو مچھلی منڈی کا اکھاڑا بنائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ حکومت کا آصف زرداری کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے ، آصف زرداری کی گرفتاری کوئی انوکھی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پہلے اپوزیشن کے لوگ تقریر کرچکے تھے اور اس کے بعد شہباز شریف نے تقریر کی جو مختصر تقریر کرتے ہی نہیں ہیں ، بلاول کو بھی ایوان میں بات کرنی چاہئے تھی لیکن پیپلزپارٹی یہ طے کرکے آئی تھی کہ ایوان کو مچھلی منڈی کا اکھاڑا بنائیں گے ، اس میں بات نہیں کریں گے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، بجٹ اجلاس میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرناسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے ، اب آصف زرداری اسمبلی میں آتے ہیں یا نہیں آتے لیکن بات یہ ہے کہ اس حوالے سے ایوان یا حکومت کا تعلق کیاہے؟آصف زرداری کی گرفتاری کوبہانہ بناکر ایوان کومچھلی منڈی بنانے کا کوئی جوازنہیں بنتا ۔

مزید : قومی