سہیل وڑائچ نے جون جولائی کے بعد حکومت کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی

سہیل وڑائچ نے جون جولائی کے بعد حکومت کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی
سہیل وڑائچ نے جون جولائی کے بعد حکومت کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا غصہ اوپر کی طرف جائے گا اور اپوزیشن اپنا غصہ اس میں شامل کرکے حکومت کے خلاف تحریک کا باعث بنے گی، یہ لاوا جون جولائی کے بعد جاکر پھٹے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت کیلئے فوری طور پر تو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں سے سیاسی جماعتیں ناراضگی سے غصے کی طرف چلی گئی ہیں اور دیکھ رہی ہیں کہ کس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کا غصہ اوپر کی طرف جائے گا اوروہ اپنا غصہ اس میں شامل کرکے حکومت کے خلاف تحریک کا باعث بنیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ لاوا جون جولائی کے بعد جاکر پھٹے گا لیکن اگر تحریک انصاف اگر معیشت درست کرلیتی ہے تو پھر سیاسی جماعتیں عوام کے بغیر تحریک چلانے کے قابل نہیں ہوتیں لیکن اگر عمران خان معیشت کوٹھیک نہ کرسکے تو پھر سیاسی جماعتیں اور عوام ان کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے ۔

مزید : قومی