آصف علی زرداری کی گرفتاری ، پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کی کال دیدی،ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری

آصف علی زرداری کی گرفتاری ، پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کی کال ...
آصف علی زرداری کی گرفتاری ، پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کی کال دیدی،ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج اور عوامی مظاہروں کی کال دیدی ہے ، چیئر مین پیپلزپارٹی ملک گیر عوامی رابطہ مہم چلائیں گے ۔

جیونیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملک گیراحتجاج اور مظاہروں کی کال دیدی ہے ،پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے ۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنے اور اے پی سی میں شرکت کی منظوری بھی دی گئی ، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا ، ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائیگی ، صوبائی سطح پر لیبر اور ورکر کنونشنز کا انعقاد کیا جا ئیگا ۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہی ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں ، اجلا س میں میں مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف بھی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی