سپریم کورٹ کے مزید دو ججز کورونا کا شکار ،کل کتنے ججز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے؟تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

سپریم کورٹ کے مزید دو ججز کورونا کا شکار ،کل کتنے ججز کے متاثر ہونے کا خدشہ ...
سپریم کورٹ کے مزید دو ججز کورونا کا شکار ،کل کتنے ججز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے؟تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید دو ججز کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی حسن ایوب خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز میں مزید کرونا کے کیس سامنے آگئے، جسٹس مشیر عالم صاحب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ زرئع کے مطابق سپریم کورٹ کے کل پانچ معزز جج صاحبان کا کرونا مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے تھے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

مزید :

قومی -