نجی کمپنیوں کی وجہ سے پیٹرولیم بحران پیدا ہوا:وفاقی وزیر ہوا بازی

نجی کمپنیوں کی وجہ سے پیٹرولیم بحران پیدا ہوا:وفاقی وزیر ہوا بازی
نجی کمپنیوں کی وجہ سے پیٹرولیم بحران پیدا ہوا:وفاقی وزیر ہوا بازی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ اس ملک میں مافیاز کا ہر دور میں راج رہا ہے، تیل کا بھی مافیا موجود ہے۔ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کسی کے بھی جواب سے مطمئن نہیں ہوئے ہیں انہوں نے متعلقہ وزیر کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کے معاملے پر کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے سب کی کلاس لی ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بحران کی ذمہ داری لینا ہو گی۔

غلام سرور نے کہا کہ خطے کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں بہت کم کی گئیں ہیں،نجی کمپنیوں نے سٹاک پورا نہیں رکھا اس وجہ سے بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے چارسوالوں کے جواب مانگے ہیں، ہم نےعوام سے وعدہ کیا ہےکہ مافیا کا مقابلہ کریں گےاور سرنڈر نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -