ڈبلیو ایچ او کے خط میں درست تحفظات کا اظہار کیا گیا:بلاول بھٹو زرداری 

ڈبلیو ایچ او کے خط میں درست تحفظات کا اظہار کیا گیا:بلاول بھٹو زرداری 
ڈبلیو ایچ او کے خط میں درست تحفظات کا اظہار کیا گیا:بلاول بھٹو زرداری 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) کے سندھ حکومت کو خط میں درست تحفظات کا اظہار اور تجاویز دی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او  کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھے جانے والے خط میں درست تحفظات کا اظہار اور تجاویز دی گئی ہیں،سندھ حکومت ڈبلیو ایچ او کے خط پر غور کے بعد وہ نکات قومی سطح پر اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نےہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے لیکن بدقسمتی سے کورونا کے معاملے پر قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -