لیسکو، سوشل سیکیورٹی، سوئی گیس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے درجنوں ملازمین کورونا کا شکار
لاہور(خبر نگار) لیسکو،محکمہ لیبر اور سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے دفاتر میں پانچ افسران سمیت درجنوں ملازمین کورو کا شکار ہوگئے ہیں جیابگا سب ڈویژن سمیت سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے شعبہ ایڈمن اور شعبہ میٹرنگ کو تین تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔جبکہ سوئی گیس کمپنی کیسب آفس ہربنس پورہ کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔۔بتایا گیا ہے کہ لیسکو جیابگا سب ڈویژن کے چار ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے، ایس ڈی او سمیت پورے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کے ٹیسٹ لے لیے گئے۔اسی طرح سوئی گیس کمپنی کے ہربنس پورہ آفس کا بلنگ اسسٹنٹ عتیق الرحمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیااور اس کے ساتھ ہی بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے تمام کمروں کو سیل کر دیا گیا۔ سب آفس جوہر ٹاؤن میں بھی تین ملازمین کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ چند روز قبل سوئی گیس جوہر ٹاؤن آفس میں کورونا وائرس کے باعث ایک میٹر ریڈر جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ سوئی گیس کمپنی کے ریجنل آفس واقع گلبرگ لاہور میں اسسٹنٹ ایڈمن افسر سمیت چار ملازمین کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں جس پر شعبہ ایڈمن اور شعبہ میٹرنگ کو تین تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔ محکمہ سوئی گیس کا ایچ ای سی ڈیپارٹمنٹ جنرل مینیجر فرخ مجید بابر کی زیر قیادت حرکت میں آگیا ہے۔اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون نے کہا ہے کہ دفاتر میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے ایس او پی پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنیکا حکم دے دیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔