حکومت نے پٹرول سستا کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا،اشفاق بھٹی

حکومت نے پٹرول سستا کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا،اشفاق بھٹی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما ملک اشفاق احمد بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ریلیف فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے،وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں، ساؤتھ ایشیا ممالک میں سب سے کم ترین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے صرف عوام کا خون چوسا ہے۔

، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی لانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، مریم نواز اور شہبازشریف جھوٹ بولنے کی بجائے نوازشریف کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں، نوازشریف لندن علاج کی بجائے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو دھوکا دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو تاکہ خطرناک وبائی امراض سے بچا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -