عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 31منافع خور گرفتار

  عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 31منافع خور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 457 مقامات کی چیکنگ کی گئی،64 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 01 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 31 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور31 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔