قوم کورونا کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑے گی،اعجاز چودھری

قوم کورونا کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑے گی،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، کورونا کے خاتمے کے لئے قوم کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیراء ہونا ہوگا، انشاء اللہ پوری قوم کورونا وائرس کے خلاف جنگ متحدہوکر لڑے گی اور شکست بھی دے گی، ہم سب خود اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی آفس میں اعجازاحمدچوہدری نے قصور سے پارٹی رہنماء راشد طفیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سیکیورٹی اہلکارفرنٹ لائن پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

، پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں، نام نہاد اپوزیشن کورونا وائرس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کرے اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ بے دردی سے لوٹنے والے لٹیروں کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -