کاہنہ،کچا جیل روڈ اور بینک سٹاپ کے علاقوں میں ناجائزتعمیرات مسمار

کاہنہ،کچا جیل روڈ اور بینک سٹاپ کے علاقوں میں ناجائزتعمیرات مسمار

  

لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ فیروز پور روڈکے علاقے میں گرینڈ آپریشن کر کے سات مقامات پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔کچا جیل روڈ پر پلروں پر تعمیر کی جانے والی عمارت کی بنیادیں مسمار کر دی گئیں۔ اسی سڑک پر غیر قانونی دکانوں کو جزوی مسمار کر دیا گیا۔بینک سٹاپ فیروز پو رروڈ پر عمارت کا لینٹر جزوی مسمار کر دیا گیا۔پرانا کاہنہ میں غیر قانونی تعمیر کی بنیادیں مسمار کر دی گئیں۔کاہنہ نو میں دکان کا شٹر گرا دیا گیا۔سنٹرل پیلس مارکی کے قریب غیر قانونی کمرشل ہال مسمار کر دیا گیا۔

کاہنہ نو ہسپتال کے قریب غیر قانونی بیسمنٹ بھی مسمار کر دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -