کوروناعروج کی جانب گامزن،عوام احتیاط کریں،سمیرا ساہی

کوروناعروج کی جانب گامزن،عوام احتیاط کریں،سمیرا ساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ عوام احتیا ط کر یں کورونا اپنے عروج کی جانب گامزن ہے،تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی ہسپتالوں میں مزید مریضوں کو رکھنے کی گنجائش نہیں ہے اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن لیڈر شہباز شریف ملک کی مشکل کھڑی میں پوائنٹ سکورنگ میں مصرو ف ہیں جس پر انہیں شرم آ نی چاہیے ملک مشکل حالا ت سے گزررہاہے اور اپوز یشن اپنی سیا ست چمکارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -