بجٹ عوام کو ریلیف دینا حکومتی ترجیح ہونی چاہیے،جواد احمد

بجٹ عوام کو ریلیف دینا حکومتی ترجیح ہونی چاہیے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے مگر حکومتی پالیسیوں نے عوام کو بوکھلا کے رکھ دیا ہے اس کی مثال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے مگر دوسری جانب پٹرول امپورٹ نہیں کیا جارہا جس کے باعث پٹرول پمپس پر لگی عوام کی لمبی قطاریں کرونا وائرس کو دعوت دے رہی ہیں۔

، ذخیرہ زندوز مافیا اپنا کردار ادا کررہا ہے اور عمران حکومت گڈ گورنس کی بیان بازی پر لگی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے بزریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز کے لئے حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں اور ان حالات میں قرطینہ سنٹرز میں کام کرنے والے طبی عملہ کو برابری پارٹی خراج تحسین پیش کرتی ہے جو ان حالات میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ طبی عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -