حکومت کو درمیانے طبقات کو بھی ریلیف دینا ہو گا،فدا حسین

  حکومت کو درمیانے طبقات کو بھی ریلیف دینا ہو گا،فدا حسین

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے،کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو بھی کافی نقصان کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں وہ خاندان بھی مشکلات کا شکار ہو ہیں جو نسبتا بہتر زندگی گزار رہے تھے۔ حکومت کو ان افراد کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک ملازمتوں کے خاتمے سے بھی آمدن میں کافی فرق پڑا ہے۔

،بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے، عوام کی معاشی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،بیروزگار ہونے والے غریب محنت کش آمدن میں کمی کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ِ،اب تک تو فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور گلی محلوں میں استطاعت رکھنے والوں نے اپنے غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھا ہے، انہیں راشن فراہم کیا ہے لیکن یہ بحران اتنا بڑا ہے کہ تمام تر ایثار اور بھائی چارے کے باوجود سب لوگوں کی مدد شاید ممکن نہیں ہے۔موجودہ صورتحال میں حکومت کو چاہئے کو معیشت کو سنبھالا دینے اور غریبوں، بیروزگاروں، ناداروں اور معذور افراد کے لیے ایک جامع پالیسی کے تحت سوشل سکیورٹی کا موثر اور جدید پروگرام شروع کیا جائے تا کہ ہر متاثرہ شہری تک پہنچ کر اس کی مدد کی جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -