کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے،مومنہ وحید

کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ آئندہ مالی سال پنجاب کے ہر شہر کی ترقی کو فوکس کیا جائے گا۔ ترقی کی یکساں پالیسی ہماری ترجیح ہے۔کمزور طبقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

موجودہ غیر معمولی حالات میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے تناظر میں ترقیاتی،بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کورونا وباء کے باعث نئی ترجیحات کاتعین کرنا وقت کا تقاضا ہے۔صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،بزنس کے فروغ اورسرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔ سماجی تحفظ کیلئے بھی پوری توجہ اور انفرادیت کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ حالات کے مطابق ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں۔#/s#