لیسکو نے شیرانوالہ میں نئے 132kvگرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

لیسکو نے شیرانوالہ میں نئے 132kvگرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی سربراہی میں ریجن بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں نئے 132Kvشیرانوالہ جی آئی ایس گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ صارفین کی سہولت اور ترسیلی نظام کو درپیش اوور لوڈنگ کی شکایات کے ازالے کے لیئے 132Kvشیرانوالہ گرڈاسٹیشن پر ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔نئے گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران 132KVسسٹم کو مزید مظبوط اور بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

جس کے باعث نہ صرف صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے بلکہ وولٹیج کی کمی جیسے مسئلے پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔اور میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ رواں موسم گرما میں 132کے وی سسٹم پر کوئی کنسٹرینٹ باقی نہیں رہا ہے۔چیف انجینئر پی ایم یو بشیر احمد کے مطابق 473ملین کی لاگت سے تیار ہونے والے نئے شیرانوالہ گرڈ اسٹیشن پر 40MVAکی استعداد کار کے حامل دو پاور ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں جس کے باعث 132Kvموچی گیٹ، 132kvفورٹ، 132kvبھاٹی گیٹ اور 132kvبادامی باغ گرڈز کا زائد لوڈ تقسیم کردیا گیا ہے۔نئے شیرانوالہ جی آئی ایس گرڈ کے باعث نہ صرف ان گرڈز کا زائد لوڈ تقسیم ہو گا اور وولٹیج بہتر ہو گی بلکہ اندرون والڈ سٹی،بادامی باغ کی آٹو مارکیٹ اور کمرشل ایریاکو بھی ریلیف ملے گا۔نئے جی آئی ایس گرڈ پر 11Kvٹرانسمیشن لائن کی لمبائی کم ہونے کی بناء پر ٹیکنیکل لاسز میں بھی کمیٍ واقع ہو گی۔ نئے گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جی ایم آپریشن پرویز اقبال، چیف انجینئر پی ایم یو بشیر احمد، پی ڈی جی ایس سی رفعت محبوب عالم اور دیگر افسران موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -