عوام حکومتی فیصلوں کے نفاذمیں پوری طرح تعاون کریں،غلام محی الدین
لاہو(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوا ن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے عوام حکومتی فیصلوں کے نفاذ میں تعاون کریں،کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کو حکومت کے ساتھ کھڑے ہو نا ہو گا،ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،حکومت کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیر کوئی چارہ نہیں، لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ شوگر مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا اعلان وزیراعظم کا احسن اقدام ہے۔
، حکومت یااپوزیشن کا کوئی بھی ملوث ہو تو اْ س کو قرار واقعی سزا ملنی چائیے، شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہو گی شوگر مافیا کو سزائیں ملیں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ مافیا سے نجات کیلئے نظام درست ہو گا،آٹا‘ چینی‘ بجلی مہنگی ہونے کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں ان فیصلوں کے بعد مزید ایسا نہیں ہوگا مہنگائی سے عوام کو نجات مل جائے گی، آصف زرداری اور نوازشریف نے شوگر ملز کو سبسڈی دی اس لئے کارروائی نہیں کی گئی قوم نے دیکھ لیا کہ یہ سب ملے ہوئے تھے۔