ایس او پیز کی خلافورزی پر 3282دکانیں سیل،729گاڑیو ں کے چالان

  ایس او پیز کی خلافورزی پر 3282دکانیں سیل،729گاڑیو ں کے چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے 14 مئی تا 08 جون تک کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہاکہ 18792 دکانوں اورپبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا، 3282 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی، خلاف ورزی پر ان کو سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 54 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ خلاف ورزی پر 729 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 05 لاکھ 84 ہزار 600 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 28 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔


اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ایڈیشنل سی ای او کے ہمراہ والٹن کے علاقے کا دورہ کیا۔خلاف ورزی پر 15 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کہا کہ جرمانہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ عوام الناس مارکیٹوں میں آتے وقت ایس او پیز عمل درآمد کریں اورماسک، ہینڈ سینیٹائزر، اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔