حکومت عوا م کو کورونا سے بچانے کیلئے سرگرم ہے،ثانیہ کامران

حکومت عوا م کو کورونا سے بچانے کیلئے سرگرم ہے،ثانیہ کامران

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ پنجاب کی صدر ثانیہ کامران سے پاکپتن سے پارٹی رہنماء رخسانہ منظورکی قیادت میں صدف اور اعظم ملک، گوجرانوالہ عائشہ بیگ، شبانہ بی بی اوراسلام آباد سے شہر بانو نفیس نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کیں، سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم سازی سمیت کورونا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ثانیہ کامران نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کورونا وائرس عوام کو محفوظ بنانے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

  اور اب عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس وائر س سے بچنے کے لئے گھروں میں محدود رہ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ڈرامے بازیاں ناکام ہو چکی ہیں،وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں یہ وقت منفی سیاسی کا نہیں عوام کی خدمت کا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -