نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی کیلئے بلاول کا ساتھ دینا ہو گا،ایڈون سہوترا

نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی کیلئے بلاول کا ساتھ دینا ہو گا،ایڈون سہوترا

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی یوتھ حقیقی تبدیلی چاہتی ہے تواس کو یوتھ کے حقیقی لیڈر بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا اور بلاول کو وزیراعظم بنانا ہو گا پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے تبدیلی کی بنیاد بھٹو شہید نے تب رکھی تھی جب انہوں نے ایک ریڑھی بان کو اپنی پارٹی کا ٹکٹ دیکر اسمبلی بھجوایا تھا اس وقت بھی ان کی اس وقت کے سرمایہ داروں نے بڑی مخالفت کی تھی۔

اور اب بھی سرمایہ داری نظام کے حامی لوگ نہیں چاہتے کہ اسمبلیوں میں غریب کی نمائندگی ہو مگر ہمارے قائد آصف علی زرداری نے پاکستان کے سب سے بڑے ایوان سینٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا اور ان کو برابر کے حقوق دئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -