شاہدرہ کے تفریحی مقامات میں اضافہ کیا جائے گا،مظفر خان

شاہدرہ کے تفریحی مقامات میں اضافہ کیا جائے گا،مظفر خان

  

لاہور(پ ر) چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے شاہدرہ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر فرحت عباس شاہ و دیگر افسران کی بھی موجود تھے۔۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شاہدرہ کے علاقوں کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری کی جارہی ہے اور شاہدرہ کی عوام کیلئے گرین کوریڈور اور تفریحی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے ملازمین دن رات کام کررہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کہا کہ گنجان آباد شاہدرہ کے علاقوں میں کی جانے والی شجرکاری میں پھول اور پودوں کی نگہداشت ڈیلی کی بنیادی کی جارہی ہے۔ فرح آباد، راوی ٹول پلازہ، سگیاں سمیت دیگر علاقوں میں ڈویلپمنٹ اور ہارٹی کلچر کے کام کو جلد مکمل کرلیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -