بھارتی فضائی حملے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی کے سوا کچھ نہیں،رانا اختر حسین

بھارتی فضائی حملے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی کے سوا کچھ نہیں،رانا اختر حسین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہاکہ ہے کہ بھارتی فضائی حملے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی کے سوا کچھ نہیں، بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،گذشتہ روزاپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گاکہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

، 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہازوں کوسیکنڈوں میں گرا کر عزم، ہمت اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملادیا تھا،انہوں نے کہاکہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور امن کا خواہاں ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بحری، بری اور فضائیہ پاکستان کی شان اور ملک کی سلامتی کی ضمانت ہیں، 22 کروڑ عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ نریندر مودی ہندوتوا اور فاشسٹ سوچ سے بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں،کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے تاکہ خطے میں امن برقرار رہ سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -