حکومت ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے،سلیم رضا
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت ملک کیلئے مکمل طور پر سکیور ٹی رسک بن چکی ہے،۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اگر 22سا ل پہلے عمران خان وزیراعظم ہو تا تو وہ پانچ ار ب ڈالرکاانتخاب کر تا اورآ ج ہم پاکستانی قوم ”یوم تکبیر“ کی بجائے ”یوم فقیر“ منا رہے ہو تے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شر یف نے پور ی جرا ت اور بہادری سے د شمن کامقا بلہ کیا۔
عمران نیازی کی حکومت سے پہلے کبھی انڈیا کوجرا ت نہیں ہو ئی کہ وہ مقبو ضہ کشمیر کی آ ئینی حیثیت تبد یل کر سکے۔انہو ں نے کہاکہ احسان اللہ احسان کو بھگا کر،ابھنندر کواگلے روز پرو ٹو کول سے وا پس کرنے والے عمران نیازی کے چیلے آ ج نواز شریف کی حب الو طنی پر سوا ل کررہے ہیں۔