حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں،اشرف بھٹی

حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں ہے یہ جماعت اور اس کے وزراء صرف اور صرف زبان درازی ہی کر سکتے ہیں جیسا کہ آجکل ان کا ایک وزیر مراد سعید جو کہ بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان کی خدمت کیا کرتا تھا وہ ان کے سامنے نمبر ٹانکنے کے لئے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف بیان بازی کرتا ہے۔

وہ جتنا مرضی اپنے قد کاٹھ سے بڑھنے کی کوشش کر لے مگر وہ پست قد ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے آجکل انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کو بھی پیپلز پارٹی کی کردار کشی کا ٹھیکہ دیدیا ہے جو من گھڑت بیانات دیکر پی ٹی آئی کی ناکام پالیسوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے پی ٹی آئی والو سن لو تم کسی بھی عورت کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی کو نہیں دبا سکتے موجودہ وقت بھی جیالوں کا ہے اور آنے والا وقت بھی جیالوں کے لیڈر بلاول بھٹو کا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -