کورونا کے باعث ملک کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے،سعید الحسن شاہ

کورونا کے باعث ملک کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے،سعید الحسن شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گا۔ مالی سال 2020-21کے بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔غیر ضروری اخراجات ہر سطح پر مزید کم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے عام آدمی کی فلاح پر توجہ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام واضع کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ مشکل حالات کے باوجود کمزور طبقوں پربوجھ نہ ڈالا جا سکے۔

اس سلسلہ میں عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال2020-21 کا بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اعدادوشمارپر مبنی ہوگا۔کرونا وباء کے پیش نظر معیشت دباؤ کا شکار ہے۔کمزور طبقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔موجودہ غیر معمولی حالات میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں ترقیاتی،بزنس و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کورونا وباء کے باعث نئی ترجیحات کاتعین کرنا وقت کا تقاضا ہے۔صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،بزنس کے فروغ اورسرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -