حکومتی پالیسیوں سے پرائیویٹ سکول بند ہونا شروع ہو گئے،عمران خان

حکومتی پالیسیوں سے پرائیویٹ سکول بند ہونا شروع ہو گئے،عمران خان

  

لاہور(پ ر) سکولوں کو پچھلے دو سال سے ناقص پالیساں بنا کر ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔ کرائے کی بلڈنگز کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے سکول بند ہونا شروع ہو گئے۔کروڑوں بچے جو آؤٹ آف سکول ہیں ان قوم کے معصوم بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کم فیس لینے والے پرائیویٹ ادارے کو ایس او پیز کے تحت فوری کھولا جائے۔حکومت پنجاب چھوٹے سکولوں کو ریلیف فراہم کرے۔ان خیالات کا اظہار عمران خان، شاکرچوہدری،محمد اطہر،محمد عثمان یوسف، ملک محمد نواز، وارث الٰہی، محمد افتخار، محمد اسماعیل تبریز، محمد انعام الحق چدھڑ، اسماعیل شاکر، محمد افتخار، سید محمود شاہ نے مال روڈ پر نجی سکولوں کے مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -