ٹڈل دل کے حوالے سے ایمرجنسی نمبرز فعال ہیں،رفاقت گیلانی

ٹڈل دل کے حوالے سے ایمرجنسی نمبرز فعال ہیں،رفاقت گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام آگہی پروگرام براے ٹڈی دل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ٹڈی دل کی رپورٹنگ، سرویلنس،سپرے کرنے،ٹڈی دل کی آمد کی اطلاع دینے بارے یونین کونسل،دیہات،تحصیل،ضلع سطح اور متعلقہ محکموں کے ذریعے مشترکہ ٹیم بنائی گئی ہے جو ٹڈی دل کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تحصیل لیہ میں فون نمبر 0606920016 اور 0606920301 تحصیل چوبارہ 0606440131اور تحصیل کروڑ لعل عیسن میں 0606810962 فعال ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین غلام یاسین واندر، راشد علی، اعجاز احمدقیصرانی،محمداشرف بھٹی،عاشق حسین، یائستہ یاسمین نے ٹڈی دَل کے حملے سے بچاؤ کے لیے پیشگی انتظامات،حملے کی صورت میں سپرے کرنے،بچی ہوئی فصل سے جانوروں کو محفوظ رکھنے،ٹڈی دل کیڑئے کی پہچان،نقصان کی نوعیت،کیڑے کے انڈوں کی پہچان و تلفی اور متعلقہ زہروں کے بارے میں تفصیلی طوپر آگہی دی۔سیمینار میں آگہی پمفلٹ آویزاں کیے گئے۔سیمینار میں کسان نمائندوں،نمبرداراور کاشتکار،متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔