حکومت مارکیٹوں میں کورونا کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے

حکومت مارکیٹوں میں کورونا کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت مارکیٹوں میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کیمپ لگائے۔مزید جو دوکاندار ایس او پیز پر عمل نہ کریں تو پہلے ان کو وارننگ کے طور پر جرمانہ کیا جائے بعد میں ان کی دکان سیل کر دی جائے۔ حکومت بھی ہوش کے ناخن لے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے انہوں نے مزید کہا ہے کہ مارکیٹوں میں ٹریفک کا رش اور ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے۔


جن کے تدارک کے لئے حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی بنائے۔