کورونا اور اپوزیشن عوام کیلئے درد سر بن گئے،شاہد صدیق

کورونا اور اپوزیشن عوام کیلئے درد سر بن گئے،شاہد صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کورونا اور اپوز یشن دو نو ں عوام کیلئے درد سر بنے ہو ئے ہیں،ڈٹ کر ملکی دو لت لو ٹنے والے آ ج مظلومیت کا ڈرامہ رچانے کی بجائے اپنی بے گناہی ثا بت کر یں،عوام کورونا سے پر یشان ہے، اپوز یشن نے نئی ڈرامے بازی شروع کررکھی ہے۔

ان خیا لات کااظہارنے انہوں نے پار ٹی وفد سے گفتگوکر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ تمام کاروباری حضرا ت اور عوام کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس کے سلسلے میں جاری کردہ ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کر یں۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالات میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تمام شعبہ زندگی کی طرف سے بھر پور تعا ون درکار ہے۔ مکمل احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے زندگی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ شر یف خاندان نے ملک میں افراتفری کا ماحول بنا رکھا ہے اورکیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت پر تنقید کر کے اپنی سیا ست چمکا رہے ہیں اگر انہو ں نے کر پشن نہیں کی تو گر فتاری سے بھا گتے کیو ں ہیں؟

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -