بھارتی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک زیادتی ہے،شفیق رضا

بھارتی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک زیادتی ہے،شفیق رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ کشمیر یو ں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی نفی ہے،بھارت کے طول وارض میں بیگناہ مسلمانوں کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہندوؤں کوگاؤ موتر اوربیگناہ مسلمانوں کاخون پیناپسند ہے۔

بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کوبنیادی حقوق دستیاب نہیں۔

اب بھارت میں کوئی مسلمان سبزی فروش اب اپناکاروبار جاری نہیں رکھ سکتا،مودی نے مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں۔ انہو ں نے کہاکہ انتہاپسندہندومسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں،وہاں کسی مسلمان کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔عالمی دنیا کی مقبو ضہ کشمیر اور بھار ت میں مسلمانو ں پرہو نے والے مظا لم پر خامو شی لمحہ فکر یہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -