اپوزیشن وزیر اعظم پر تنقید کر کے خود کو زندہ رکھنا چاہتی ہے،عرفان عباسی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف آزاد کشمیر لاہور کے نائب صدر عرفان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان پر جھوٹی تنقید کر کے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی ناکام کو شش کررہی ہے،قوم ان کی سیاہ کرتوتوں سے باخوبی آگا ہ ہے، نیب، تحقیقاتی و احتسابی اداروں نے آلِ شریف کے خلاف کرپشن کے ڈھیروں ثبوت پیش کر دیئے ہیں، ڈھلے کی کرپشن کا شور مچا نے والے شہباز شریف چْلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی لوٹ مار کر حساب پو چھا جائے تو (ن) لیگی ترجمانوں کو اپنی قیادت کے خلاف کرپشن الزامات کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان میں نقص اور عیب نظر آنا شروع کو ہو جاتے ہیں، (ن) لیگی ترجمانوں کا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا واویلا کرنے لگ جاتے ہیں۔
سوال چنا تو جواب گند م دیتے ہیں، لیگی قائدین اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے''الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے'' کی روش پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے باز شہباز شریف ابھی تک اپنی کرپشن، بددیانتی، اقربا پروری کے خلاف اور اپنی بے گناہی کے حق میں ایک بھی ثبوت نہیں لا سکے، تحقیقاتی اداروں کے ٹھوس شواہد کے سامنے لیگی ترجمانی کے زبانی جمع خرچ کی کوئی وقعت نہیں۔