وزیر اعظم کرپٹ مافیا سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،رانا عبدالسمیع

وزیر اعظم کرپٹ مافیا سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،رانا عبدالسمیع

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا کہ وزیراعظم کرپٹ مافیا سے کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے کیونکہ 22کروڑ عوام نے ان کو کڑے احتساب کیلئے مینڈیٹ دیاہے، جس جس کے ہاتھ کریشن سے رنگے ہیں اْس کو ہر حال میں حساب دینا پڑے گا، کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ مافیا کی گرفت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، کرپشن ملک کے ناسور ہے جس کا جڑ سے خاتمہ اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، اپوزیشن جھوٹ بول کر ملک کو گمراہ نہیں کر سکتی، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے احتساب کیلئے نہ صرف خود کوپیش کیا بلکہ اس میں حکومت اور اپوزیشن کے بلا امتیاز لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگی قیادت باشعورعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ(ن) لیگ کئی دہائیوں تک اقتدارمیں رہ کرلوٹ کھسوٹ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی شریف برادران نے اپنے اثاثے غیرمعمولی طورپر بڑھائے قوم بھی شریف برادران سے یہ پوچھ رہی ہے کہ الہ دین کے اس چراغ کو قوم کے سامنے لایا جائے جسے رگڑ کر شریف برادران نے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -