عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے،مجاہد عبدالرسول

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صدرسنی تحریک پنجا ب، رہنما اتحاد بین المسلمین، مذہبی سکالرعلامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے،علماء کی مو جودہ صور تحال میں ذمہ داری ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمان کی حفاظت کریں، ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے علامہ شیر محمد مجتبا ئی، مفتی شفا قت ہمد می، قاری سر فرار سیالو ی، قادری غضنفرسلطانی، مفتی محمد رمضان قادری،علامہ عبد الرو ف قادری، مفتی عبدالجلیل قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ مسلمان کہتے ہی اسکو ہیں جو حضرت محمدﷺکی نبوت و رسالت اور آپ ﷺ کی ختم نبوت کا عقیدہ رکھتا ہو۔فتنہ قادیانیت کی سرکوبی اور اسکے کفریہ عقائد سے عوام الناس کو آگاہ کرنا یہ علماء اور عوام الناس کی اہم ذمہ داری ہے،مسلمان اپنے علاقوں میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دے کر قادیانیوں کے دجل اور فریب سے مسلمانوں کو بچائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے اس فتنہ کے خلاف ہرمحاذپر جنگ لڑی ہے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قادیانیوں کا ہر میدان میں مقابلہ کرتے رہیں گے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -