پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،فیاض بھٹی

پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،فیاض بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کاہنہ نو فیاض بھٹی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اور پٹرول پمپ سیل کیے جائیں،تحریک انصاف کی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے وزراء اعلیٰ اور صوبائی چیف سیکرٹریوں کو قیمتوں اور کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔


انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے لیکر اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40روپے سے زائد تک تاریخی کمی کی ہے تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں مگر مافیا نے اس کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنے نہ دیا اب وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا سخت نوٹس لیا ہے، حکومت بین الاقوامی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے اس وقت مشکل حالات سے گز ررہی ہے اور ساری توجہ کرونا پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کو عوام کے روٹی روزگار اور غربت مہنگائی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے،روزافزوں مہنگائی اور ناجائز منافع خور مافیا کی جانب سے آٹا‘ چینی اور دوسری اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔