آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی مین جمع کروا دی ہے جس کے مطابق فلور ملز کی جانب سے آٹے میں قیمتوں کے اضافے کے بعد آٹا چکی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ رمضان سے قبل آٹا 62 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔مگر نئی گندم آنے کے باوجود حکومت خود چکیوں کو گندم ریلیز کر سکی اور نہ ہی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو کنٹرول کیا۔


اور آج بھی اوپن مارکیٹ میں گندم 2000 روپے فی من میں مل رہی ہے، ایسی صورت میں آٹا 62روپے فی کلو فروخت نہیں کر سکتے اورگند م کے موجودہ ریٹ پر آٹا 65 روپے فی کلو سے کم میں فروخت نہیں ہو گا