کورونا سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، فنکار

کورونا سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ اس وقت سینئر فنکاروں روبینہ اشرف،سکینہ سموں،یاسر نواز،ندا یاسر سمیت کئی چھوٹے بڑے فنکار کرونا وائرس سے متاثر ہیں جس کے باعث ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی کام رکا ہوا ہے ایک محتاط اندازے کے اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں نئے آئیڈیازکے ساتھ کام شروع کردیا گیا تھا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ہورہاتھا۔لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ہر شعبے میں کام رک گیا اور فلم انڈسٹری کو بھی اس وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے صرف عید کی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔اس وقت فلمی صنعت کو بے پناہ تکلیف کا سامنا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے چھوٹے فنکار اور تکنیک کار بھوکے مررہے ہیں حکومت ان کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے چند فنکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فنکاروں اور تکنیک کاروں میں راشن تقسیم کیا تھا لیکن تمام فنکاروں کو راشن مہیا کرنا ممکن نہیں تھا۔شوبز شخصیات نے کہاکہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری اور شوبز کو بین الاقوامی مارکیٹ لے جانے میں نئے آئیڈیاز او رجدید ٹیکنالوجی کا ہمیشہ فقدان رہاہے جس وجہ سے ہم عالمی منڈی سے ہمیشہ پیچھے رہے ہیں اور شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہوتی چلی گئی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بہت سارے تقسیم کاروں اور پروڈیوسرز نے ہماری شوبز انڈسٹری کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے روشنا س کروایا اور اب شکر ہے کہ نئی فلمیں اور پراجیکٹس کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا جاچکاتھا۔شوبز شخصیات نے کہاکہ نوجوان نسل بھی ڈائریکشن اور پروڈکشن کی طرف آرہی ہے جس سے بہت زیادہ نئے آئیڈیاز بھی مل گئے ہیں۔

اور ان پر کام شروع کردیا گیا تھا لیکن کرونا نے سب کچھ روک دیا ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،صوبیہ خان،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان جانو،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عینی رباب،حمیرا،عروج،اظہر بٹ،روبی انعم،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد اگر ہم اسی طرح شوبز انڈسٹری میں جدید تکنیک سے مستفید ہوتے رہے تو جلد سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی ہمارا نام دنیا میں گونجے گا۔

مزید :

کلچر -