بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرنیوالوں کا شکرگزار ہوں،خالد محمود

بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرنیوالوں کا شکرگزار ہوں،خالد محمود

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر کیمرہ مین خالد محمود نے کہا کہ بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرنے والے ساتھیوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میری بھرپور حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹے کی موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور بہت مشکل وقت ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی میں بیٹے کی موت کے غم سے باہر نہیں نکلا اس لئے سر گرمیوں کا آغاز نہیں کیا انہو ں نے کہا کہ کیمرہ مین علی جان کی وفات پر بہت افسوس ہوا ان سے بہت کچھ سیکھا وہ فلم انڈسٹری کا قیمتی سر مایہ تھے۔

مزید :

کلچر -