گلوکار تنویر آفریدی کی والدہ انتقال کرگئیں

گلوکار تنویر آفریدی کی والدہ انتقال کرگئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار تنویر آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں،ان کی نمازجنازہ گزشتہ شام خیبر ڈسٹرکٹ جمرود میں اداکی گئی اور وہیں پرتدفین ہوئی۔ان کے انتقال پر شوبزسے وابستہ شخصیات نے اظہارافسوس کیا اور ان کی مغفرت کی دعاکی۔گلوکار تنویر آفریدی نے بتایا ان کی عمر 74 سال تھی اور وہ ایک عرصہ سے شوگر اوربلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور زیر علاج تھیں آخری ایام میں ان پر فالج کا اٹیک بھی ہوا تھا۔

گذشتہ روزوہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

مزید :

کلچر -