سینئر ڈائریکٹر اقبال کشمیری شدید علیل،دعائے صحت کی اپیل
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کشمیری شدید علیل ہیں جن کے لئے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔اقبال کمشیری کئی امراض کا شکار ہیں جن کی حالت چند روز سے کافی خراب ہے اور وہ لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے چند فلموں میں اداکاری بھی کی تاہم بعد ازاں وہ ڈائریکشن میں آگئے اور انہوں نے کئی سپرہٹ فلمیں بنائیں۔بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم "ٹیکسی ڈرائیور”1970 میں ریلیز ہوئی اور سپرہٹ رہی۔اقبال کشمیری 1942 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نیپالی اداکارہ سشما شاہی سے بھی شادی کی۔
اقبال کشمیری نے 1957 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم”یکے والی”میں چائلڈ سٹار کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔ان کی آخری فلم "دیوداس”2015 میں ریلیز ہوئی جس میں اداکار میرا اور زارا شیخ نے مرکزی کردار کئے تھے۔