گلوکارہ نرمل شاہ وباء کے باعث امریکہ میں پھنس گئیں

گلوکارہ نرمل شاہ وباء کے باعث امریکہ میں پھنس گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ کوئین میراکے بعد گلوکارہ نرمل شاہ کی امریکہ میں دہائی،کرونا وبا کے پیش نظر امریکہ میں پھنس گئیں وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کر ڈالی مجھے اپنے وطن پاکستان میں لایا جائے میں اپنے پیارے ملک پاکستان میں آنا چاہتی ہوں۔ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نرمل شاہ نے بتایا کہ میں گزشتہ ماہ امریکہ میں شو کیلیے گئی تھی جہاں پر وہ کرونا جیسی وباکی وجہ سے پھنس گئی اور فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے واپس نہ آسکی۔ایک سوال کے جواب میں نرمل شاہ نے کہاکہ اس موزی وباء نے سب کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔میرے واپس نہ آنے پرکچھ لوگ میری شادی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ نرمل شاہ نے امریکہ میں شادی کر رکھی ہے اور یہ سب غلط اور بے بنیاد افوائیں ہیں۔

۔نرمل شاہ نے کہاکہ میں نے اگرشادی کی بھی تو اپنے پیارے ملک پاکستان میں کروں گی۔نرمل شاہ نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت سے اپیل ہے کہ مجھے فوری پاکستان میں لایا جائے میرے پاس ٹکٹ کے پیسے بھی موجود نہیں ہے حکومت میرا ساتھ دے۔

مزید :

کلچر -