ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ایئر

ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ایئر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اقرا عزیز کی نئی آنے والی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی“ ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ایئر ہے۔”جھوٹی‘‘کو کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔’جھوٹی‘ کی ابھی تک کی اقساط کو دیکھ کر ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے،ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں اقرا عزیز،یاسر حسین،توقیر ناصر،اسماء عباس،مدیحہ رضوی اور احمد علی بٹ شامل ہیں۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شادی کے بعد اقرا عزیز اپنے دکاندار شوہر اور سسرالیوں کے خلاف گھریلو تشدد کا ڈراما رچانے کی کوشش کرتے ہوئے مکروہ انداز میں ہنستی ہیں اور بعد میں احمد بٹ کی جانب سے طلاق دینے والے سین کو تو یقینی طور پر ڈرامے کی جان کہا جا سکتا ہے امید ہے کہ ڈرامہ شائقین کو پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -