ورچوئل فیشن شو،زارا عابد کو خراج عقیدت پیش

ورچوئل فیشن شو،زارا عابد کو خراج عقیدت پیش

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملکی تاریخ میں پہلی بارورچوئل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف اور دیگر افراد کے تعاون سے کیٹ واک کیئرز نامی تین روزہ فیشن شو کا آغاز کیا گیا جس میں طیارہ حادثہ کا شکار ماڈل زارا عابد اور کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔فیشن شو کے دوران بڑے بڑے فیشن برانڈز اور ڈیزائنرز کی مصنوعات پیش کی گئیں جب کہ فیشن شو کے دوسرے روز گزشتہ ماہ مئی میں تباہ ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

زارا عابد کو خراج تحسین پیش کرنے کے دوران ان کی یادگار تصاویر دکھائی گئیں اور ویڈیو میں ان کی موت پر معروف شخصیات کے تاثرات کو بھی دکھایا گیا ہے۔جب کہ فیشن شو کے آخری دن نومی انصاری، سنا سفیناز، سونیا بٹلا، عمر فاروق، فراز منان اور شہلا چتور کی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔فیشن شو کے آخری روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ وبا میں مبتلا ہونے ان سچے ہیروز کو بھی یاد کیا گیا۔

مزید :

کلچر -