جونیئر اداکار شدید مشکلات کاشکار ہیں، اداکارہ مہر النساء

جونیئر اداکار شدید مشکلات کاشکار ہیں، اداکارہ مہر النساء

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی سینئر اداکارہ مہرالنساء نے کہا کہ جونیئر اداکار بہت مشکل کا شکار ہیں اور ان سے ملاقات کرکے ان کادکھ سن کر دل افسردہ ہیں ایسے وقت میں کوئی ا ن کی مدد کو آگے نہیں آرہا جبکہ حکومت ہر شعبہ سے منسلک افراد کی مدد کررہی ہے مگر اب تک جونیئرفنکار اس سے محروم ہیں انہو ں نے کہا کہ کورونا نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے انہو ں نے مزید کہاکہ ساری ذمہ داری حکومت کی نہیں ہے بلکہ ہمیں بھی مل کر اپنی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -